Blog Archive

Thursday, 26 February 2015

آئینہ

میں پان والے کے یہاں کھڑا تھا۔ شام کا وقت تھا جب حسین لڑکیاں کام سے واپس سبزی ترکاری خریدتے ہوے اپنے گھروں کو آتی ہیں۔ یہ آج کی ماڈرن لڑکیاں ہیں۔ اتفاقاً یہی وقت میرے سڑک پر بازار کی رونق دیکھنے کی غرض سے گھومنے کا بھی ہوتا ہے۔
مینے پان والے سے کہا ملا جی دیسی پان ہیں
کہنے لگے جی ہیں۔ مینے کہا بیس کے دے دیجیے۔ جواب آیا جی اچھا ضرور۔ ملا جی پتلے دبلے مفلس سے ہیں۔ داڈھی ٹھوڈی سے نیچے کو آتی ہے۔ سفید چپکی ہوئ ٹوپی اور پتلے سینے پر چاک گریبان سے ہلکا زرد بنیان دکھ رہا ہے۔ سینے پر بال نھیں ہیں۔ میرے پاس ایک پچیس سال کا لڑکا بھی کھڈا ہے۔ جینس اور لال شرٹ پہنا۔ چشما بھی ہے ناک پر۔
ایک لونڈا پان کے کھوکے کے پاس کودنے لگا۔ ملا جی بےساختہ دھیمی آواز میں بولے بہنچود تو مانے گا نھیں۔ وہ سڑک کا پلا سراسیمہ تو نہ ہوا۔ حرامزادہ مسکراکر الگ کو ہو گیا۔
تبھی ایک خوبصورت سی لونڈیا مفلسی کے لباس میں آئ اور اسنے ملا جی سے کچھ مانگا۔ جانے کیا۔ وہ لڑکا اسے گفتگو کرنے لگا۔ کونسی کلاس میں ہو۔ آٹھویں۔ اچھا۔ کیا پڈھتی ہواوربات ہوتی رہی۔ لڑکا بہت خوش مزاج اور لڑکی کے ساتھ بے حد نرم تھا۔ جب میری توجہ اسکی طرف گئ تو لڑکا چوکنا ہو گیا۔ بات ختم ہوئ۔
مینے کہا ملا جی پان کہاں ہیں ۔کہنے لگے یہ لیجیے۔ مینے پوچھا دیسی ہی ہیں نا گولٹا تو نھیں۔ اس لڑکے نے خفیف سے تبسم کے ساتھ کہا یہ گولٹا رکھتے ہی نھیں۔
اس سوٓر کے بچے کا منہ نوچنے کا جی چاہا۔ خوش بہت تھا وہ۔ 

No comments:

Post a Comment